Safa Baitul Maal Gulbarga
Islam is a religion that is not limited only to acts of worship; rather, it is a complete way of life. Along with individual welfare, it strongly emphasizes social well-being and service to humanity. The concept of Bait-ul-Maal emerged as an important institution in the Islamic state, aimed at supporting the poor, the needy, orphans, widows, and those in need. With this vision, Hazrat Maulana Ghiyas Ahmed Sahib Rashadi established Safa Bait-ul-Maal.
Safa Bait-ul-Maal has undertaken the responsibility of welfare services in the modern era. Through the tireless efforts and continuous struggle of Hazrat Maulana Ghiyas Ahmed Sahib Rashadi, the trustees, and central office bearers, the scope of its services is steadily expanding. Safa Bait-ul-Maal is a national, non-profit welfare organization that carries out various charitable activities under Islamic principles, with the spirit of helping the needy, promoting social welfare, and serving humanity.
It has been approximately 11 years since the establishment of the Safa Bait-ul-Maal Gulbarga branch. Alhamdulillah, from the very first day, it has been actively engaged in serving humanity, with services continuing across various departments. The driving force behind the successful journey of Safa Bait-ul-Maal Gulbarga is my respected father, Hazrat Abdul Qayyum Sahib, who devoted his time and services to this institution day and night. The commendable performance of this institution in Gulbarga is largely due to his dedication.
Alongside him, my brothers Laiq Ahmed (Engineer) and Abdul Latif Nadvi have also been continuously offering their services from the very beginning and continue to perform praiseworthy work to this day. Alhamdulillah, our staff also includes capable and compassionate individuals who carry out their responsibilities with full dedication.
In this movement of serving humanity, along with my father, brothers, and staff, my associates and well-wishers have also played an important role. On this occasion, I sincerely thank Hafiz Shafiq Ahmed Sahib, Halim Athar Suharwardi Sahib, the teachers of the tailoring center, the scrap collection team, monthly members, contributors to the donation box campaign, all office bearers, and all supporters. I also express heartfelt gratitude to Abdul Basit Sahib and Abdul Waheed Azhar Sahib for beautifully designing this booklet. I pray that Allah keeps all of them associated with this institution for a long time.
Through the services of Safa Bait-ul-Maal, poverty in society is decreasing, orphans and widows are living dignified lives, education is spreading, people are moving towards self-reliance, and the dignity of humanity is being elevated. Safa Bait-ul-Maal is a lamp that spreads light in darkness, a support that gives new life to the helpless.
Our effort is to empower women so that they can play an active role in strengthening society. The services of this institution are not only a means of comfort in this world but can also become a source of salvation in the Hereafter. We should all become part of this noble mission and continue this journey of serving humanity.
The services of Safa Bait-ul-Maal continue through public cooperation and donations. Every financially capable individual should donate generously so that as many needy people as possible can be helped. By contributing Zakat, Sadaqah, Fitrah, sacrificial meat, and other donations to Safa Bait-ul-Maal, you too can become part of this charitable cause.
The objective of this institution is to support the underprivileged sections of society, sponsor orphans, assist widows, provide educational and healthcare facilities, and promote social justice. The slogan of Safa Bait-ul-Maal is:
“Serving humanity holds the status of worship.”
We pray to Allah that His blessings upon this institution continue to spread far and wide for a long time.
صفا بیت المال گلبرگہ
اسلام ایک ایسا دین ہے جو صرف عبادات تک محدود نہیں بلکہ ایک مکمل ضابط حیات ہے، اس نے فرد کی فلاح کے ساتھ ساتھ معاشرتی بھلائی اور انسانیت کی خدمت پر بھی زور دیا ہے، بیت المال کا تصور اسلامی ریاست میں ایک اہم ادارے کے طور پر ابھرا جس کا مقصد غریبوں، مسکینوں، یتیموں، بیواؤں، اور حاجت مندوں کی مدد کرنا تھا، اسی فکر کو لے کر حضرت مولانا غیاث احمدصاحب رشادی نےصفا بیت المال قائم فرمایا، صفا بیت المال نے جدید دور میں فلاحی خدمات کا بیڑا اٹھایا ہے،حضرت مولانا غیاث احمدصاحب رشادی ، ٹرسٹیان ، مرکزی ذمہ داران کی ان تھک کوشش اور جد و جہد سے خدمات کا دائرہ بڑھ رہا ہے،صفا بیت المال ایک قومی غیر منافع بخش فلاحی ادارہ ہے جو اسلامی اصولوں کی روشنی میں ضرورت مندوں کی مدد، معاشرتی بھلائی، اور انسانی خدمت کے جذبے کے تحت مختلف رفاہی کام انجام دیتا ہے، صفا بیت المال شاخ گلبرگہ کو قائم ہوئے تقریبا 11سال ہوئے، الحمدللہ روز اول سے خدمت خلق میں لگا ہوا ہے،مختلف شعبہ جات میں خدما ت جاری ہیں، صفا بیت المال گلبرگہ کے اس کامیاب سفر کے روح رواں میرے والد محترم حضرت عبدالقیوم صاحب ہیں جنہوں نے شبانہ روز اس ادارے کیلئے مسلسل وقت اور خدمات دیئے گلبرگہ میں اس ادارہ کی قابل ستائش کارکردگی کا سہرہ ا ن ہی کے سر جاتا ہے،ساتھ ہی میرے برادران لئیق احمد انجبئیر اور عبدالطیف ندوی نے بھی ابتداء ہی سے اس کے لئے اپنی خدمات ہمہ وقت فراہم کی ہیں،ابتداء سے آج تک یہ اس ادارہ میں قابل تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ہمارے عملہ میں بھی الحمداللہ بہت قابل اور درد مند احباب شامل ہیں جو پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،خدمت خلق کی اس تحریک میں میرے والد، برادران اور عملہ کے ساتھ میرے معاونین اور بہی خواہان کا بھی اہم کردار رہا ہے،میں اس موقع پر حافظ شفیق احمد صاحب ،حلیم اطہر سہروردی صاحب ، ٹیلرنگ سینٹر کی معلمات، اسکراپ وصولی کی ٹیم، ماہانہ ممبرس،ڈبہ مہم کے معاونین اور جمیع ذمہ داران سمیت تمام معاونین کے علاوہ عبدالباسط صاحب اور عبدالواحد اظہر صاحب کا اس کتابچہ کو دیدہ زیب بنانے کے لئے بہ صد خلوص شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا گو ہوں کہ اللہ ان سب کا ساتھ اس ادارہ کے ساتھ تا دیر قائم رکھے۔
صفا بیت المال کی ان خدمات کی بدولت معاشرے میں غربت میں کمی آ رہی ہے،یتیم و بیوگان باعزت زندگی گزار رہے ہیں،تعلیم عام ہو رہی ہے،لوگ خود انحصاری کی طرف بڑھ رہے ہیں،انسانیت کا وقار بلند ہو رہا ہے،صفا بیت المال ایک ایسا چراغ ہے جو اندھیروں میں روشنی پھیلا رہا ہے، ایک ایسا سہارا ہے جو بے سہارا انسانوں کو نئی زندگی دے رہا ہے،ہماری کوشش ہے کے خواتین کو با اختیار بنا سکے تاکہ وہ معاشرہ کے استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکے، اس ادارے کی خدمات نہ صرف دنیا میں راحت کا سبب ہیں بلکہ آخرت میں نجات کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں،ہمیں چاہیے کہ اس نیک مشن کا حصہ بنیں اور انسانی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھیں،صفا بیت المال کی یہ خدمات عوام کے تعاون اور عطیات سے جاری ہیں،ہر صاحبِ حیثیت فرد کو چاہیے کہ وہ دل کھول کر عطیہ دے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکے، زکٰوۃ، صدقات، فطرانہ، قربانی کا گوشت، اور دیگر عطیات صفا بیت المال تک پہنچا کر آپ بھی اس کارِ خیر میں شامل ہو سکتے ہیں۔
اس ادارے کا مقصد معاشرے کے محروم طبقوں کی مدد، یتیموں کی کفالت، بیواؤں کی معاونت، تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کرنا اور معاشرتی انصاف کو فروغ دینا ہے۔ صفا بیت المال کا نعرہ ہے:”خدمتِ خلق، عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔
اللہ سے دعا ہےکہ اس کا فیض تا دیر عا م ہوتا رہے۔
مرکزی ذمہ داران صفا بیت المال
- حضرت مولانا غیاث احمدصاحب رشادی (بانی و صدر صفا بیت المال انڈیا )
- حضرت مولانامفتی عبدالمہیمن اظہرصاحب قاسمی ( نائب صدرصفا بیت المال انڈیا)
- حضرت مولانا محمد فصیح الدین صاحب ندوی ( جنرل سیکریٹری صفا بیت المال انڈیا )
- حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب (سیکریٹری صفا بیت المال انڈیا )
- حضرت مولانا محمد وسیم الحق صاحب (خازن صفا بیت المال انڈیا )
- حضرت مولانا محمد عبداللہ معاذصاحب حسامی ( جوائنٹ سیکریٹری صفا بیت المال انڈیا )
مقامی ذمہ داران صفا بیت المال گلبرگہ
- حضرت مولانا نذیر احمدصاحب رشادی (ضلعی صدر صفا بیت المال شاخ گلبرگہ)
- حضرت مولانا شفیق احمد صاحب قاسمی ( نائب صدر صفا بیت المال شاخ گلبرگہ)
- حضرت مولانا غوث الدین صاحب قاسمی( خازن صفا بیت المال شاخ گلبرگہ)
- حضرت مولانا عبدالواحد رشادی صاحب چانداں (سیکریٹری صفا بیت المال شاخ گلبرگہ)
- جناب لئیق احمدصاحب انجینئر ( آفس انچارج صفا بیت المال شاخ گلبرگہ)
شعبہ جات صفا بیت المال گلبرگہ
- صفا لنگر کے تحت گرم کھانا کی تقسیم کا اہتمام
- موسم گرما میں ،ٹھنڈا پانی کی سبیلوں کی تنصیب
- مفت ایمبولنس کی سہولت
- مختلف اوقات میں طبی امداد
- مختلف اوقات میں تعلیمی امداد
- مختلف اوقات میں ہنگامی امداد
- ہسپتالوں کا دورہ اور فروٹس کی تقسیم
- ماہانہ 60 بیواوں کو وظائف پابندی سے دئیے جاتے ہیں
- ضرورت مندوں میں 200 سے زائد ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم
- مفت ٹیلرنگ کی تربیت اب تک ، 5 ہزار سے زائد خواتین کو ٹیلرنگ کا فن سکھایا گیا
- 1000 سے زائد سلائی مشینوں کی تقسیم
- مفت کمپیوٹر کی تربیت اور اسنادات کی تقسیم
- سردیوں میں عوامی مقامات اور سلم علاقوں میں کمبل اور جیکٹ کی تقسیم
- وقفہ وقفہ سے آنکھوں کا مفت چیک اپ کیمپ اور آپریشن
- رمضان میں 200سے زائد دینی خدام ، ائمہ کرام اور موذنین کو رمضان راشن دیا جاتا ہے
